• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آرمی چیف، ایئر چیف نے ایئرڈیفنس کی فائرپاور صلاحیت کا مشاہدہ کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فوج ایئرڈیفنس کی فائرپاور صلاحیت کا مشاہدہ کیا، فائرپاور صلاحیت کا مظاہرہ کراچی کے قریب ایئرڈیفنس فائرنگ رینج میں کیاگیا۔


پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق ایئرڈیفنس ویپنز سسٹم سے فائرنگ مشق ’Al Bayza-2019 ‘ کی اختتامی تقریب کا حصہ تھی۔ ایل وائے80 کی فائر پاور کا پہلا مظاہرہ ایونٹ کا طرہ امتیازتھا۔

آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل وائے-80 سے آرمی ایئر ڈیفنس کی دفاعی صلاحیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

فائرپاور کی صلاحیت کے کامیاب مظاہرے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس کو مبارکباد دی جبکہ سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی ایل وائے۔80 کی شمولیت پرمبارکباد دی۔

تازہ ترین
تازہ ترین