• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کی نا اہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ سے پہلے دوہری شہریت چھوڑنا لازمی ہے بصورت دیگر ایسا رکن پارلیمنٹ ، آئین کے آرٹیکل 63ون سی کے تحت نا اہل ہوگا ۔ مسلم لیگ ن کے دو سابق سینٹرز سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کی نا اہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بینچ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔32صفحات پر مبنی تفصیلی فیصلہ جسٹس عظمت سعید شیخ نے تحریر کیا ہے ، عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ سینٹر سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کا موقف بھی تسلیم کر لیا جائے تو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ 8فروری2018تھی اور اس وقت وہ دوہری شہریت کے حامل تھے ۔

آئین کے تحت ایسا شخص رکن پارلیمنٹ بننے کا اہل نہیں ۔ تفصیلی فیصلے میں چوہدری سرور اور نزہت صادق کے دوہری شہریت چھوڑنے کے دستاویزات دفتر خارجہ تصدیق کے لیے بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین