• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی کی بلا تعطل فراہمی صنعتی پیداوارکیلئے ناگزیر ہے،دانش خان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری(کاٹی) کے عہدے داران اور کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام کا مشترکہ اجلاس، کورنگی صنعتی علاقے کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ اجلاس میں کاٹی کے صدر دانش خان، سینیئر نائب صدر فراز الرحمن، نائب صدر ماہین سلمان، چیئرمین و سی ای او کا ئٹ زبیر چھایا، کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے کے الیکٹرک نجم العارفین، ایس ایم یحیی، احتشام الدین ، شیخ فضل جلیل اور کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر ایکسٹرنل افیئرز اسمر نعیم، ڈائریکٹر اسٹریٹجی احسن انیس اور جنرل منیجر کے آئی ایم زیڈ آئی بی سی مختار احمد راؤ ، حفیظ میمن اور دیگر نے شرکت کی۔ کاٹی کے صدر دانش خان نے شکایات کے فوری ازالے کے لیے کے الیکٹرک کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا، انہوں نے کہا کہ توانائی کی بلا تعطل فراہمی صنعتی پیداوار کے لیے انتہائی ناگزیر ہے اور ملک کے معاشی استحکام کے لیے اس شعبے کی کارکردگی مثالی بنانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین