• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بورڈ،رجسٹریشن فارم جمع کرانے کیلئے تاریخ کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ایسے پرائیویٹ امیدواروں کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جنہوں نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک کے ضمنی امتحانات 2018ء میں کامیابی حاصل کی ہے۔ امیدوار 11فروری 2019تک اپنے فارم جمع کراسکتے ہیں۔

تازہ ترین