• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اساتذہ کی تربیت کیلئے محکمہ تعلیم اور برٹش کونسل میں اتفاق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبہ سندھ کے تمام سرکاری اساتذہ کی برٹش کونسل سے ٹریننگ کروانے کے لیے محکمہ تعلیم اور برٹش کونسل کے مابین اصولی اتفاق ہوچکا ہے ، اس کے علاوہ صوبے کے اسکول سے باہر بچوں کے لیے ووکیشنل اور تیکنیکی تربیت پر مبنی نان فارمل ایجوکیشن میں بھی ملکر کام کرنے کے لیے دونوں فریقین نے رضامندی ظاہر کردی ہے۔اس حوالے سے برٹش کونسل کے سندھ و بلوچستان کے ڈائریکٹر مائیکل ہولگیٹ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کے آفس آئے۔اس موقع پر سردار شاہ نے کہا کہ اسکول سسٹم میں اسیسمنٹ کا نظام پہلی تا آٹھویں جماعت تک موجود ہی نہیں جسکے لیے ہم ضلعی اسیسمنٹ بورڈ تشکیل دیں گے۔ اور پھر اس کے بعد اساتذہ کی ترقیاں بھی طلباء کی کارکردگی کے ساتھ مشروط کریں گے اور جس استاد نے تربیت حاصل نہیں کی ہوگی اسکی ترقی بھی نہیں ہوسکے گا۔

تازہ ترین