• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے حادثات میں شہدا ء پسکو اہلکاروں کے بچوں میں تقرر نامے تقسیم

پشاور (نیوز ڈیسک ) دوران سروس فوت شدہ اور فرائض منصبی کے دوران بجلی کے المناک حادثات میں شہدا ء اہلکاروں کے بچوں میں چیف ایگزیکٹیو پسکو ڈاکٹر امجد خان نے55 پسکو میں بھرتی کی تقرر نامے تقسیم کئے ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر بختونخوا کے زیر اہتمام صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال کی زیر صدارت تقریب منعقد ہوئی ۔ اس مو قع پر چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر امجد خان نے دوران سروس فوت شدہ 45 اہلکاورں اور فرایض منصبی کے دوران بجلی کے المناک حادثات میں 10 شہداء کے بچوں کو محتلف کیٹگریز میں بھرتی کے تقرر نامے جاری کردئیے۔ تقریب سے چیف ایگزیکٹیو پسکو نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پیسکو میں بڑھتے ہوئے بجلی کے المناک حادثات کی روک تھام کے لیے مئوثراقدامات کئے جائینگے ۔ تاکہ پسکو کے فیلڈ سٹاف کو بجلی کے حادثات سے محفوظ بنایا جاسکے۔
تازہ ترین