• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں غنڈی اور ملحقہ علاقوں میں مسائل کے انبار،مکین پریشان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)میاں غنڈی اور گردونواح میں مسائل کے انبار،رہائشی نقل مکانی پر مجبورتفصیلات کے مطابق میاں غنڈی دشت حسن کھڈ کوچہ گوہر آباد لعل آباد مینگل آباد کے عوام جدید دورمیں بھی مسائل کا شکار ہیںاور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں علاقے میں صفائی کی صورتحال دگرگوں ہے ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگئے ہوئے ہیں ،نکاسی آب کا کائی نظام نہیں مکینوں نے خودساختہ نالیاں بنا رکھی ہیں جس کی وجہ سے گنداپانی کھڑا رہتا ہے جبکہ مذکورہ اکثر علاقوں میں سڑکوں کا نام و نشان نہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ بارہا متعلقہ حکام کی توجہ ان مسائل کی جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
تازہ ترین