• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں کے اطراف سگریٹ شاپس بند کرنیکا مطالبہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کے قرب وجوار میں سگریٹ شاپس کی بھرمار سے نوجوان نسل کا مستقل دائو پر لگ گیا،تعلیمی اداروں کے اطراف میں سگریٹ شاپس بند کرائی جائیںعوامی و سماجی حلقوں کی اپیل،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میںمتعدد تعلیمی اداروں کے اطراف میں سگریٹ شاپس موجود ہیں ،جہاں نوجوان اور بچے سگریٹ خرید لیتے ہیں ،اس کے علاوہ وہاں ،گٹکا اور نسوار کی فروخت بھی دیدہ دلیری سے جاری ہے،جس کی وجہ سے نوجوانوں کامستقبل داو پر لگ گیا ہے ،اس حوالے سے عوامی و سماجی حلقوں کاکہنا ہے کہ کمسن بچوں کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگائی جائے،اور تعلیمی اداروں کے اطراف سگریٹ شاپس بند کرائی جائیں۔
تازہ ترین