• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر اساتذہ کا اجلاس17جنوری کوکوئٹہ میں ہوگا

کوئٹہ (پ ر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے محکمہ تعلیم کی موجودہ صورتحال اساتذہ کو درپیش مسائل اور چیلنجز اساتذہ کے مابین گزشتہ دو سال سے جاری انتشار اندرونی اختلافات کے سبب صوبہ بھر کے مرد وخواتین کے حقوق سے محرومی شدید مایوسی اورانتشار کے خاتمے کیلئے جمعرات17 جنوری صبح دس بجے صوبہ بھر کے اساتذہ رہنمائوں ضلعی نمائندگان اور سینئر اساتذہ کا اہم اجلاس نظامت تعلیمات کوئٹہ میں طلب کیاگیا ہے جس میں بحرانی حالات سے نمٹنے اساتذہ کے مطالبات اور تعلیمی اداروں اور طلباء کے مسائل کے حل کیلئے مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے ٹھوس فیصلے کئے جائیںگے۔
تازہ ترین