• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی اور گیس کا بڑھتابحران حکومت کے لئے دردسر بن چکا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں ناظرین کی دلچسپی بڑھتی نظر آرہی ہے اور اس کی وجہ پروگرام میں نت نئی تبدیلیاں اور ساتھ ہی ہر قسم کے سیگمنٹ کی شمولیت ہے ۔ سیاست ہو ‘ یا پھر اسپورٹس ‘ کسی سیلیبرٹی کی سالگرہ ہو یا پھر برسی جیو پاکستان سب کو ہی یاد رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ ناظرین میں اس کی مقبولیت روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔پروگرام میں معروف گلوکار اخلاق احمد کی پیدائش پر میوزیکل ٹریبیوٹ پیش کیا گیا ،بجلی اور گیس کا بڑھتابحران حکومت کے لئے دردسر بن چکا ہے ‘ جس کا نزلہ گرادیا گیا ہے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے سربراہوں پر اور ان کی چھٹی کردی گئی ہے کہا یہ جارہا ہے کہ پاور اور پیٹرولیم ڈویژن میں رابطے کی فقدان کے باعث ایل این جی درآمد نہ ہوسکی اور پاور پلانٹ کو فرنس آئل پر چلانا پڑے جس کے باعث خزانے کو 12 ارب کا نقصان ہوا۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے حمزہ شہباز کے نیب کیس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ کہوں گا تو پھر میڈیا میں شور مچ جاتا ہے کہ یہ پہلے کہہ دیا تو ہوا لیکن آپ کسی کے پاس چلے جائیں اور پوچھ لیں سب یہی کہیں گے ان کو جیل جانا ہے ان کو بچانے والا کوئی نہیں ہے۔پروگرام میں مصر کے معروف فٹبالر محمد صلاح کا بھی ذکر کیا گیا جنہوں نے افریقہ کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیت لیا ہے اور یہ اعزاز انہوں نے مسلسل دوسرے سال حاصل کیا ہے۔پنجاب کا شہر قصور مستقل تنازعات کی زد میں نظر آرہا ہے سب سے پہلے یہاں سے بچوں کی پورونو گرافی کی وڈیو کا انکشاف ہوا جس کے بعد زینب قتل کیس نے سر اٹھالیا، اب منشیات اور بچوں کی عریاں ویڈیوز کا اسکینڈل سر اٹھارہا ہے کہا یہ جارہا ہے کہ اس کے پیچھے بااثر افراد کا ہاتھ ہے۔
تازہ ترین