• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، سعودی مشترکہ تجارتی مشن کا دو روزہ اجلاس پیر کو جدہ میں ہوگا

جدہ (شاہدنعیم) سعودی پاکستانی مشترکہ تجارتی مشن کا 2روزہ اجلاس13اور 14جنوری کو جدہ میں ہوگا۔ اس کا مقصد پاکستان کے لئے سعودی برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنا اور مملکت سے اس کی تعمیراتی اور غذائی اشیاءمیں دلچسپی لینے والی پاکستانی کمپنیوں کو ترغیبات فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام میں سعودی عرب کی 65قومی کمپنیاں اور پاکستان کی 35 کمپنیاں شریک ہونگی۔ فروغ سعودی برآمدات اتھارٹی قومی مصنوعات اور پیداوار کو دنیا بھر میں رائج کرنے کی پالیسی کو آگے بڑھا رہی ہے۔ اجلاس میں سعودی عرب کے نائب وزیر توانائی و صنعت و معدنیات عبدالعزیز العبد الکریم اور فروغ سعودی برآمدات اتھارٹی کے سیکریٹری جنرل صالح السلمی شرکت کرینگے۔

تازہ ترین