• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NRO کہاں ہے، جو سلوک ہو رہا ہےباہرآ کر بتاؤں گا،نواز شریف

لاہور (نمائندہ جنگ،مانیٹرنگ سیل)مسلم لیگ (ن) کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں نے تو کوئی این آراو نہیں مانگا ،باتیں کرنے والے بتائیں این آر اوکہاں ہے،جو سلوک ہو رہا ہےباہرآ کر بتاؤں گا،مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی کاموں پر اختلاف کرنے والے آج تعریف کررہے ہیں،پتہ نہیں جیل میں کیسی بجلی آتی ہے،ہیٹر توگرم ہوتانہیں،پنجاب کی اہل حکومت کی جگہ نااہل حکومت نے لے لی جب کہ کے پی کے کی نااہل حکومت کو دوبارہ اہل قرار دیا گیا ،کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی رہنماؤں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ شہباز شریف کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جارہا ہے،انہوں نے پنجاب میں دن رات کام کیا اور صلہ یہ ملا؟پنجاب میں میٹرو 11 ماہ میں مکمل ہوئی اور کے پی کے میں اب بھی دھول اڑ رہی ہے، جیل میں (ن) لیگی رہنماؤں اوراہل خانہ سے ملاقات کے دوران نواز شریف جسمانی طور پر کمزور نظر آرہے تھے،ان کی صحت ناساز تھی لیکن وہ مسکرا کر کچھ چھپاتے رہے،انہوں نے کہا کہ میری صحت بہتر ہے،ملاقات کے دوران نواز شریف لیگی رہنماؤں سے بیگم کلثوم نواز کا ذکر بھی کرتے رہے،ان کا کہنا تھا کہ جب جیل میں تھا تو بیگم کلثوم نوازکی طبعیت خراب ہونے پرجیل حکام کوکہا تھا کہ ٹیلی فون کروا دیں لیکن ٹیلی فون تک نہیں کروایا یہ صدمہ آج بھی ہے کہ آخری ایام میں ان سے بات تک نہیں کرسکا۔

تازہ ترین