• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTIکے 18غیر اعلانیہ اکاؤنٹس پر رپورٹ نہیں دی ، اسٹیٹ بینک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے 18؍ غیر اعلانیہ اکاؤنٹس پر الیکشن کمیشن کو رپورٹ نہیں دی ، اسٹیٹ بینک انفرادی کھاتے داروں کا ریکارڈ نہیں رکھتا ، الیکشن کمیشن کے رابطہ کرنے پر بینکوں کو الیکشن کمیشن کو ڈیٹا دینے کی ہدایت دیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے پی ٹی آئی کی جانب سے 18؍ غیر اعلانیہ بینک کھاتے آپریٹ کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کو رپورٹ جاری کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نہ تو بینکوں کے انفرادی کھاتے داروں کا ڈیٹا بیس رکھتا ہے نہ ہی کسی قسم کی متعلقہ معلومات یا ریکارڈ اپنے پاس رکھتا ہے۔ صارفین کی معلومات کا نگران ہونے کی حیثیت سے بینک کیس ٹو کیس بنیادوں پر یہ معلومات متعلقہ قوانین میں دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق مختلف ایجنسیوں کو براہ راست فراہم کرسکتے ہیں لہٰذا اس بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ اسٹیٹ بینک نے ایسی کوئی رپورٹ الیکشن کمیشن کو دی ہے کہ 26؍ میں سے پی ٹی آئی کے 18؍ غیر اعلانیہ بینک اکاؤنٹس شامل ہیں۔
تازہ ترین