• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018، پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں پرہونے والے حملوں میں 218افراد جاں بحق، 394زخمی ہوئے

کراچی (ثاقب صغیر /اسٹاف رپورٹر) سال 2018میں پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں پرہونے والے حملوں میں218افراد جاں بحق اور 394زخمی ہوئے۔پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق سال2018کے دوران پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں پر 24مختلف حملے کیئے گئے جن میں218افراد جاں بحق اور394زخمی ہوئے،کسی ایک حملے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں 13جولائی کو مستونگ میں ہونے والے انتخابی جلسے میں ہونے والے خوکش حملے میں ہوئیں جس میں150افراد جاں بحق اور185زخمی ہوئے،حملے میں بلوچستان اسمبلی کے امیدوار اوربلوچستان عوامی پارٹی کے سراج رئیسانی بھی جاں بحق ہوئے تھے،حملے کی ذمہ داری کلعدم داعش نے قبول کی تھی،رپورٹ کے مطابق ان 24حملوں میں سے6کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی جبکہ 8حملوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی ،4کی ذمہ داری بی ایل ایف،ایک کی بی ایل اے،2کی داعش جبکہ 2کی ایس ڈی ایل ایف/ایس ڈی ایل اے نے قبول کی۔
تازہ ترین