• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیانتدارقیادت ہی پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاسکتی ہے،فخر امام

ملتان(سٹاف رپورٹر) سابق سپیکر قومی اسمبلی اورایم این اے سیدفخر امام نے کہا ہے کہ سچی کھری اور دیانتدار ہی پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شعیب اکمل ہاشمی کی جانب سے اپنے اعزاز میں عصرانہ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا ۔ فخرامام نے مزیدکہا کہ ہمیں ترقی کے حصول میں قائداعظم کی تعلیمات اور فرمودات سے رہنمائی لینی چاہئے۔ وہ ہمارےرول ماڈل ہیں جنہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیت سے دنیا کاجفرافیائی نقشہ بدل دیا۔ پاکستان کا قیام یقینی بنایا ۔ انہوں نےکہاکہ آج پاکستان دنیا کی آبادی کے لحاظ سےچھٹا بڑا ملک ہے۔ جس تیزی سے ہمارے ہاں آبادی میں اضافہ ہورہا ہے ہم جلد ہی دوسرے و تیسرے نمبر پر ہوں گے اس کے برعکس ہمارے وسائل روزروز کم ہورے ہیں۔ اس موقع پر مخدوم شعیب اکمل ہاشمی نے کہا کہ سید فخر امام ہ پاکستان کا فخر اور سرمایہ ہیں ۔وہ ایک دیانتدار اور سینئر پارلیمنٹرین ہیں ہمیں ایسے لوگوں سے استفادہ کرنا چاہئے۔
تازہ ترین