• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں جسکی وجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہورہے ہیں تاہم قدرت کے حیرت انگیز نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں اور لوگ سرد موسم کو انجوائے بھی کر رہے ہیں۔

چینی باشندوں نے بھی سرد موسم کو منانے کا منفرد انداز اپنا یا اور گرم پانی کو ہوا میں اُڑا کر برف بنانے کا دلچسپ مظاہرہ کیاکہ ہر طرف برد کی دھند چھا گئی۔

چین میںسیکڑوں جوڑے ایک جگہ جمع ہو کر خون جما دینے والے سردی اور منفی30ڈگری میں گرم گھولتے ہوئے پانی کوایک ساتھ پھینکا تو پانی برف بن کر اُڑ گیا۔

یوں لمحوں میں گرم پانی کابھی برف میں تبدیل ہونے کا منظر جس نے دیکھا مبہوت رہ گیا ۔

یہ ویڈیوسوشل میڈیا وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین