• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کی نیب انکوائریز میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔

دورانِ سماعت سابق وزیر بلدیات جام خان شورو اورنیب حکام سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

سابق وزیر سندھ جام خان شوروکی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں جام خان شورو نے کہا کہ نیب کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے جام خان شورو کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیس پر دلائل دیں گے۔

نیب پراسیکیوٹر نےعدالت کو بتایا کہ انکوائری مکمل ہوگئی ہے، اب تحقیقات شروع کی جائے گی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ تحقیقات کب شروع ہوں گی، ہمیں ٹائم بتائیں؟

عدالت نے پراسیکیوٹرسے استفسار کیا کہ کیا آپ نے فائل پڑھی ہے؟ آپ کے پاس کیس کی فائل ہے؟ اب ایسے نہیں چلے گا، نیب کوئی معمولی ادارہ نہیں ہے، یہ حال رہا تو ڈی جی نیب کو طلب کریں گے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے تفتیشی افسر سے کہا کہ آپ ایسے کام کریں گے تو 3 ، 3 سال تک معاملہ چلتا رہے گا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین