• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف گلگت کے وفدکا دورہ آئی ایس پی آر

یونیورسٹی آف گلگت، اسکردو کے طلبہ اور فیکلٹی کے وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا ۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وفد نے ملک میں امن و استحکام لانے میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے دشمن قوتوں کی کوششوں کو ناکام بنانے میں نوجوانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ چیلنجز سے باخبر رہیں اور اپنے کیریئر پر توجہ دے کر قومی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نوجوان سوشل میڈیا پر ففتھ جنریشن وار میں دشمن قوتوں کا نشانہ ہیں۔

وفد نے گلگت بلتستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں پاک فوج کی کوششوں اورمدد کی بھی تعریف کی۔

تازہ ترین