• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد میں 1 لاکھ70ہزار کا اضافہ

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) حکومت نے لیبر فورس سروے رپورٹ 2017۔2018جاری کردی ہے۔ پاکستان میں بے روزگار افراد کی تعداد میں 1 لاکھ70 ہزار کا اضافہ ہوگیا ہے۔بیروزگار افراد کی تعداد بڑھ کر 37لاکھ 90ہزار ہوگئی ہے۔ تعداد 2015میں36لاکھ 20ہزار تھی۔ پنجاب میں 23 لاکھ 90 ہزار،سندھ میں 7 لاکھ 50 ہزار افراد بےروزگار ہیں۔ رپور ٹ کے مطا بق کے پی میں 5 لاکھ 50 ہزار ،بلوچستان میں 1 لاکھ 10ہزار افراد کے پاس روزگار نہیں۔ پاکستان میں شادی شدہ اوربیواوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق شادی شدہ افراد کی تعداد 52.6سے بڑھ کر 53.5 فیصد ہوگئی، بیواوں کی تعداد 3.6 سے بڑھ کر 3.9 فیصد ہوگئی۔

تازہ ترین
تازہ ترین