ملتان (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کےسینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے نواز شریف رہائی کمیٹی بنانے کا اعلان کرتےہوئے کہاہےکہ یہ وقت جمہوریت کے اندر رہ کر ملک بچانے کا ہے‘ سیاسی جماعتوںکو توڑنا آئین توڑنےکےمترادف ہوگا‘ (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی میں قربتیں بڑھیں گی‘وقت آنےوالاہےکہ عمران خان بھی دیگرجماعتوں کےکنٹینرزپرہونگے‘نوازشریف کو جیل میں علاج کی سہولت فراہم نہ کرناانتقامی کاروائی ہے‘ انہیں جسمانی طورپرختم کرنےکی سازش کی جارہی ہے‘اصغرخان کیس کامدعی بننےکوتیارہوں تاکہ پتہ چلےکہ کس نے پیسے لئے۔رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئےجاویدہاشمی نےکہاکہ ائیرمارشل(ر) اصغرخان میرے آئیڈیل ہیں‘اصغر خان کیس پوری طرح منظرعام پرآناچاہئے‘یہ کیس کبھی بند اور کبھی کھول دیاجاتا ہے اس کیس پرگزشتہ 30سال کےدوران سیاستدانوں کو بدنام کیاگیا‘میرےخلاف یوسف میمن نامی گواہ کوپیش کیاگیاتواس نےعدالت میں کہاکہ مجھے دباؤ دےکرجاوید ہاشمی کےخلاف جھوٹی گواہی کیلئےلایا گیاہے‘یہ پاکستان کی تاریخ کااہم ترین کیس ہےاسےمرنےنہیں دونگا‘کیس بندکیاگیاتومیں کھلواؤں گا اب چوہے بلی کاکھیل ختم ہونےکاوقت آگیاہے۔