• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی‘ حطار‘ جنڈ‘ چکوال (سٹاف رپورٹر‘ نمائند گا ن جنگ) راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات میں 12افراد زخمی ہو گئے۔ راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد‘ پیرودھائی‘ بنی میں محمد ظفر حسین‘ ملک عمران‘ سجاد علی زخمی ہو گئے۔ حطار مبں جرگہ کے دوران فائرنگ سے ناظم خان اور حاجی اشرف زخمی ہو گئے۔ جنڈ میں ڈمپر کی بریک فیل ہونے سے حادثہ میں 6طالبات فضا حسنین‘ عنبرین ظفر‘ اقصیٰ خالد‘ ناظمہ بی بی‘ مہرین فاطمہ اور ماہرہ اعجاز زخمی ہو گئیں۔ چکوال میں درخت کے تنازع پر 3افراد نے خاتون شاہدہ پروین پر تشدد کیا۔
تازہ ترین