• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد تجاوزات آپریشن کے خلاف معروف شخصیات کی بھوک ہڑتال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کی معروف شخصیات نے انسداد تجاوزات آپریشن کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 11000 سے زائد دکانیں جبکہ 80 گھر ڈھا دیے گئے جس کے نتیجے میں کئی سو افراد بے گھر جبکہ کئی ہزار مزدور بے روزگار ہوگئے ،معروف ٹائون پلانر عارف حسن، معروف ماہرِ معاشیات قیصر بنگالی، کرامت علی، پروفیسر ڈاکٹر ہارون احمد، عظمی نورانی، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد شیخ، نغمہ شیخ ،جبران ناصراور سول سوسائٹی کے رہنمائوں سمیت متاثر ین کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر بھوک پر ہڑتالی کیمپ لگایا گیا،رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جبری بے دخلیوں اور ڈیولپمنٹ کے نام پر مزدوروں کے معاشی قتلِ عام کیا گیااس موقع پر قیصر بنگالی کا کہنا تھا کہ زمین ہر انسان کا حق ہے اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کے شہریوں کومکان اور روزگار کے مواقع فراہم کرے،ڈاکٹر ریاض احمد شیخ کا کہنا تھا کہ بھوک ہڑتال ان تمام لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہے جن کے گھر بغیر کسی وجہ سے گرائے گئے اور دکانیں مسمار ہونے سے کئی لوگوں کا معاشی قتل کیا گیا جس کی ذمہ دار حکومت ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ان کو متبادل رہائش اور معاشی وسائل فراہم کرے۔
تازہ ترین