• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ریجن میں دفاعی چیمپئن زون چھ نے زون چار کو 236رنز سے شکست دیکر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کر لی ۔ زون چھ نے چار وکٹ پر 334رنز بنائے۔ اوپنر صائم ایوب نے 115اور ایس ایم علی شاہ نے 102رنز بنائے۔ناکام ٹیم 98رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ معاذ بن سلمان نے چار وکٹیںحاصل کیں۔
تازہ ترین