• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میںسونے کے سکے چرانےکے الزام میں 4ملزمان گرفتار

برلن(آئی این پی/شِنہوا)برلن کی ایک عدالت میں4افراد کیخلاف100کلو سونے کے سکے چرانے کے الزام میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے برلن کے بودے میوزیم سے100کلو سونا چرایا تھا۔تمام ملزمان نے عدالت کے سامنے اپنے جرم سے انکار کر دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سونے کا سب سے بڑا سکہ بگ میپل لیف کہلاتا ہے۔جس کی مالیت4.3ملین امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ملزمان نے یہ سکے27مارچ2017کی رات چرائے تھے۔پولیس کو شعبہ ہے کہ ان سکوں کو فروخت کر دیا گیا ہے۔ کیونکہ ابھی تک یہ برآمد نہیں ہو سکے۔چار میں سے تین جرمن شہریوں سکے چرانے کا الزام ہے۔جبکہ چوتھا میوزیمکا چوکیدار تھا اس پر مدد دینے کا شعبہ ہے۔پولیس کا خیال ہے کہ چوکیدار کی مخبری اور تعاون سے ملزموں نے یہ واردات کی۔سکے چرانے والے تینوں آپس میں بھائی ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا کسی جرائم پیشہ گروہ سے تعلق ہے۔اگر جرم ثابت ہو گیا تو ملزمان کو10سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین