• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا مخالف کانفرنس کے انعقاد پرپولینڈ سے احتجاج

تہران(اے پی پی)ایرانی حکام نے پولینڈ کے ایک سینئر سفارت کار کو طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی حکومت اس بات پر نالاں ہے کہ پولینڈ ایک ایسی عالمی کانفرنس کا شریک میزبان ملک ہے، جس میں مشرق وسطیٰ اور بالخصوص ایران پر بات چیت ہو گی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کے مطابق یہ ایک اشتعال انگیر قدم ہے۔واضح رہے کہ خلیجی ممالک کے دورے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پولینڈ میں ایک عالمی کانفرنس کی میزبانی کا اعلان کیا تھا کہ جس کا مقصد ایران کے خلاف ایک متحدہ محاذ کھڑا کرنا ہے۔
تازہ ترین