• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، ویزوں کے اجراء کا قانون منسوخ، نیا لائحہ عمل جاری

ریاض (اے پی پی)سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے افرادی قوت کی درآمد ، نقل کفالہ اور پیشوں میں تبدیلی کے نئے ضوابط جاری کردیئے۔ وزیر محنت نے قانون محنت اور اس کے ضمیموں کے نئے لائحہ عمل کی منظوری دیدی۔ یہ 28جمادی الثانی 1437ھ کو جاری کردہ لائحہ عمل کی جگہ لے گا۔ نئے لائحہ عمل کے منافی جو قاعدہ ضابطہ ہوگا اسے کالعدم شمار کیا جائیگا۔ وزارت محنت نے افرادی قوت کی درآمد کیلئے مندرجہ ذیل شرائط، ضوابط کا اعلان کیا ہے۔نئے ملازمین کی آمد پر سعودی ملازم کی لیبر مارکیٹ سے فارغ نہ ہو۔ نئے ملازم سعودی ملازمین کیلئے مسابقت کا مسئلہ نہ پیدا کریں۔

تازہ ترین