• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری شادی غیر قانونی رہنے کے باوجود بچہ قانونی تصور ہوگا،بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی(خبرایجنسی ) بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ بھارت میں دوسری شادی کے غیر قانونی ہونے کے باوجود اس سے پیدا ہونیوالا بچہ قانونی ہوگا، اسے ملازمت سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا،ہندومیریج ایکٹ کی دفعہ16(1) ایسے بچے کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہے ۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل بنچ نے کہا کہ اگر قانون بچے کو قابل قبول تسلیم کرتا ہے تو اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ ایسے بچے کو ملازمت سے دور رکھا جائے۔
تازہ ترین