• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتماد کھودیا،اب امریکا کو پاکستان میں زیادہ دلچسپی نہیں،سابق امریکی سفیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر، نیوزڈیسک)سابق امریکی سفیر و ایسٹ ویسٹ انسٹیٹیوٹ نیو یارک اینڈ برلس کے صدر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ امریکا نے سوچا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اب پاکستان کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے، پاکستان نے کئی مواقع پر اپنااعتماد کھویا ہے،امریکا کو پاکستان نے کئی منصوبوں پر دھوکے دیے،اب امریکا کو پاکستان میں زیادہ دلچسپی نہیں،امریکی فنڈز کا صحیح استعمال نہیں ہواتاہم پاکستانی فوج با صلاحیت ہے، افواج کے معاملات میں بات کرنے کی کسی کو اجازت نہیں، دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کیمرون کو ریٹائر ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے اور شاید وہ کافی عرصے سے واشنگٹن نہیں گئے، اس لیے انہیں پاک امریکا تعلقات کے بارے میں علم نہیں ، امریکا اور پاکستان کے تعلق بہتر ہورہے ہیں۔اتوار کو کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز (KCFR)کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیمرون منٹر نے کہا کہ پاکستان میں جاری منصوبوں پر بات کرتے ہیں تو نمائندوں کی جانب سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ پیسے لگانے آئے ہیں؟ ان سوالات پر بہت ہنسی آتی ہے،امریکا نے سندھ کو بھی تعلیم کی مد میں کافی پیسہ دیا، سارا پیسہ درست انداز میں استعمال نہیں ہوا،فاٹا میں ہم نے پولیو کی روک تھام کے لیے کام کیا پر وہاں بھی دہشت گردی کے واقعات سے دکھ ہوا ،پولیو کی روک تھام کے لیے ہونے والے منصوبوں میں ورکرز کی جان گئی ، ہم چاہتے ہیں کہ اسلام آباد اور واشنگٹن کا رابطہ براہ راست ہو،امریکہ چاہتا ہے پاکستان کے لوگ ہر شعبے میں ترقی کریںلیکن پاکستان کے زیادہ تر لوگ سنجیدہ نہیں ،انکے مقاصد تعلیم اور تربیت نہیں ،امریکا کی بھارت،روس اور چین کے ساتھ بھی گفت وشنیدجاری ہے،امریکا اور پاکستان کے تعلقات اتنے مضبوط ہو ںکہ درمیان آنے والی رکاوٹیں بے معنی ہوں،امریکاباہمی بات چیت سے معاملات حل کرنے کا خواہش مند ہے،امریکاکو صرف اور صرف ایک مفاد ہے کہ ہر ملک ترقی کرے۔
تازہ ترین