آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ19؍رمضان المبارک 1440 ھ25؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو متحدہ عرب امارات، مصر اور قطر کے بعد دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

دارالحکومت ریاض پہنچنے پر سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر اور امریکا میں سعودی سفیر پرنس خالد بن سلمان نے مائیک پومپیوکا استقبال کیا۔

مائیک پومپیو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کرینگے، ملاقات میں علاقائی مسائل، ایران، یمن، شام سمیت سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل تحقیقات پر بات چیت ہوگی۔

سعودی عرب پہنچنے سے پہلے قطر میں مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ سعودی حکام سے جمال خاشقجی کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے پر بات ہوگی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں