• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں ایک نجی کمپنی نے ذہین کیمرا تیار کیا گیا ہے ،جس کے ذریعے جنگلی حیات کا تحفظ ممکن ہے ۔نایاب اور تیزی سے معدوم ہونے والے جانوروں کے تحفظ کے لیے چپ پر مشتمل کیمرا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو استعمال کرتے ہوئے جنگلی حیات کے دشمنوں کی شناخت بآسانی کر سکتا ہے ۔ماہرین نے اس سسٹم کو ’’ٹریل گارڈ ‘‘ کا نام دیا ہے ۔اس کو افریقا کے جنگلی تحفظ والے علاقوں میں نصب کیا گیا ہے ۔اس کا پہلا ورژن حرکت کو نوٹ کرکے جنگلی حیات کے نگراہ کو خبر دار کرتا ہے لیکن اس میں کچھ مسائل درپیش آئیں ۔بعدازاں ڈرون کا استعمال کیا گیا ،اس میں بھی کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔اب پینسل کے سائز کا کیمرا بنایا گیا ہے ،جس کو جھاڑیوں اور رختوں میں چھپا یا جا سکتا ہے اور یہ خود کار انداز میں حرکات وسکنات بھی نوٹ کر سکتا ہے ۔اس میں مووی ڈیئس چپ کی تنصیب کے بعد یہ ڈیپ نیورل نیٹ ورک سے جڑ گیا ہے اور اب یہ گاڑیوں اور انسانوں کو بہت اچھی طرح پہچان سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ چپ ڈیٹا ہینڈلنگ اور پروسینگ کا سارا کام کرتی ہے اور ایک مرتبہ نصب کرنے کے بعد ڈیڑھ سال تک اپنی عقابی نگاہوںسےجنگلی حیات کے لٹیروں کو دیکھتی رہتی ہے ۔اس سال کے آخر تک تقریبا ً100 کیمرے افریقا کے جنگلات میں نصب کیے جائیں گے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین