• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکیزہ خیالات والےافراد ہی معاشرے میں امن وسکون لاسکتے ہیں، عبدالمجید ندیم

بر منگھم (پ ر)اسلام تزکیہ نفس پر سب سے زیا دہ زور دیتا ہے۔ پاکیزہ خیالات اور اعمال اختیار کرنے والے افراد ہی معاشرے کو امن و سکون سے ہمکنا ر کر سکتے ہیں۔نفسا نفسی کے اس دور میں ایسے پاکیزہ نفوس کی اشد ضرورت ہے جو اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بدلنے کے لیے عملی جدوجہد کریں ۔وقت آگیا ہے کہ مسلما ن اپنی انفرادی اور اجتما عی زندگی میں اصلاحِ احوال کے لیے عملی پروگرامات کا انعقاد کریں۔ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے جنرل سکرٹری مفتی عبدالمجید ندیم نے ہینڈز ورتھ اسلا مک سنٹر برمنگھم میں ہفتہ وار پروگرام سے خصوصی خطا ب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا ’’قرآنِ مجیداور احادیث ِ نبوی ؐ ہی ایسے دو بنیا دی ما خذ ہیں جو تزکیہ نفس میں بنیا دی کردار ادا کرتے ہیں لیکن یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم قرآنِ مجید کو ترجمے اور تفسیر کے ساتھ پڑھیں گے اور احادیث ِ نبوی کے معانی جا ننے کی جدوجہد کریں گے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ مسلما نوں کی اکثریت قرآنِ مجید کو بلا سمجھے محض ثواب کے لیے پڑھتی ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگی میں کسی انقلا ب کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ حدیثِ مبا رکہ کے حوالے سے بھی مسلما نوں کو حدیث فہمی کے مواقع فراہم نہیں کیے جاتے جس کا منفی اثر یہ ہے کہ ہم روز بروز قرآن و حدیث سے دور ہو تے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین