• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعیناتی کے آرڈرز میں تاخیر پر سیکرٹری صحت،ڈی جی ہیلتھ کو نوٹسز جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعجاز سواتی مشتمل بینچ نے محکمہ صحت میں تعیناتی کے آرڈرز جاری کرنے میں تاخیر پر سیکرٹری صحت،ڈی جی ہیلتھ اورسابق ڈی ایچ اوکونوٹسز جاری کردیئے درخواست گذاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہانہوں نے ڈیڑھ سال قبل محکمہ صحت کے ضلع قلعہ عبداللہ کیلئے ٹیکنیکل اورنان ٹیکنیکل خالی آسامیوں کیلئے درخواستیں جمع کی تھی ٹیسٹ و انٹرویوز کے بعد فائنل لسٹیں بھی تیار ہوئی اور حتمی فہرستوں کی بنیادپرمِنٹس آف دی میٹنگ تیارہوئیں لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پرتعیناتی کے منتظرنوجوانوں کے آرڈرزروک کرآٹھ ماہ سے تاخیری حربوں سے کام لیاجارہاہے انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ تعیناتیوں کے جو حتمی فہرست تیار ہوئی ہیں انہیں جاری کرکے امیدواروں کو تعیناتی کے آڈرز دیئے جائیں اس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔
تازہ ترین