• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی :آتشزدگی، دلہن سمیت 5 خواتین جاں بحق

راولپنڈی میں شا دی والے گھر میں آگ لگ گئی،دلہن سمیت 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شادی والے گھر میں آگ کمپریسر پھٹنے سے لگی،جس میں 5 خواتین کی جان سے چلی گئیں۔


ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ سکستھ روڈ پر واقع مکان میں پیش آیا،ثنا طارق کی 17 جنوری کو رخصتی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگے لگنے کے واقعے میں 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک خاتون نے بینظیر اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

حکام کے مطابق اسپتال میں دم توڑنے والی 22 سالہ نینا سے پہلے 25 سالہ مناہل،20 سالہ حفضہ،14سالہ حنا اور دلہن ثنا طارق جاں بحق ہوگئیں۔

ثنا طارق کی کل مہندی اور 17 جنوری کو رخصتی ہونا تھی۔

تازہ ترین