• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن ،نہر خیام پر تعمیر 6منزلہ عمارت مسمار، کورٹ روڈ سے تجاوزات ختم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سندھ اسمبلی بلڈنگ سے متصل کورٹ روڈ سے تجاوزات ہٹا دی گئیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے کراچی کے انتہائی مہنگے علاقے کلفٹن میں نہر خیام کے پشتے کو روک کر تعمیر کی جانے والی چھ منزلہ عمارت کو مسمار کرنا شروع کردیا تفصیلات کے مطابق کورٹ روڈ پرکبوتر چوک اور فوارہ چوک پر قائم کنکریٹ سے بنی تجاوزات پیر کی رات صاف کر دی گئیں نہر خیام کے پشتے کو کم کرکے نالے کی زمین پر قبضہ کرکے 6 منزلہ کمرشل عمارت زیر تعمیر تھی جس کی وجہ سے نہر خیام میں پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوگئی تھی خصوصاً برسات میں اس نالے کی وجہ سے کلفٹن تین تلوار تک کا علاقہ پانی میں ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا، وہاں فلیٹ تعمیر کرکے فروخت کئے جا رہے تھے۔

تازہ ترین