• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلاحی اداروں کے فٹ پاتھ پر قائم دسترخوان ہٹانے کا فیصلہ،3 دن کا نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فلاحی اداروں کے فٹ پاتھوں پر قائم دسترخوان ہٹانے کا فیصلہ ، تین دن کا نوٹس،عوامی جگہ پر ایسے دسترخوان نصب کرنے پر پابندی لگادی گئی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے کہا ہے کہ اس نے شہر کی سڑکوں، فٹ پاتھوں اور چوراہوں پر مختلف فلاحی اداروں کی جانب سے لگائے گئے دسترخوان کو ہٹانے کے لئے کارروائی شروع کردی ہے، تمام فلاحی اداروں سیلانی، چھیپا، ایدھی، اعظم ،المصطفیٰ و دیگر کو تین دن کا نوٹس دیا گیا ہے کہ وہ نمائش چورنگی، گرومندر، سول اسپتال کے اطراف، گلستان جوہر اور گلشن اقبال کی چورنگیوں ، فٹ پاتھوں اور دیگر عوامی مقامات پر لگائے گئے دسترخوان فوری ہٹائیں اگر تین دن کے اندر نہیں ہٹائے گئے تو ان کا تمام سامان ضبط کرلیا جائے گا۔
تازہ ترین