• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کی ٹرامز میں خود کار بریک کے سسٹم لگائے جائیں گے

لندن( پی اے ) کرائیڈن میں ٹرام کے سنگین حادثے کے بعد مسافروں کے تحفظ کیلئے پیش کی جانے والی سفارشات کی روشنی میں اب لندن کی ٹرامز میں خود کار بریک لگائے جائیں گے۔نومبر 2016میں ہونے والے حادثے کے بعد تفتیش کے نتیجے میں مسافروں کے تحفظ کے حوالے سے 15سفارشات پیش کی گئی تھیں خود کار بریک لگانے کی سفارش بھی ان ہی سفارشات میں شامل تھی۔نئے حفاظتی اقدامات کے تحت خود کار بریک لگائے جانے کے بعد جب بھی ٹرام کی رفتار بڑھے گی ان میں خود کار بریک لگ جائے گا۔کرائیڈن کے علاق سنڈی لینڈ میں حادثے کی شکار ہونے والی ٹرام 12میل فی گھنٹہ کے زون میں 43.5میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی،حادثے کے وقت ٹرام پر 60افراد سوار تھے۔خودکار بریک ابتدامیں ترجیحیطورپرزیادہ پرخطر علاقوں میں چلنے والی ٹرامز میں لگائے جائیں گے لیکن ان کو دوسرے علاقوں میں لگانے کی بھی گنجائش موجود ہوگی۔
تازہ ترین