• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو شٹ ڈاؤن کا ذمہ دار قرار دیا

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس میں موجود حزب مخالف ڈیموکریٹس کو طویل ترین جزوی شٹ ڈاون کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے نیو آرلینز میں ایک قومی کنونشن کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی ایسی تجویز قبول نہیں کریں گے جس میں امریکیوں کو محفوظ بنانے کے ان اقدامات کی منظوری نہ دی گئی ہو جس کی ہمیں ضرورت ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈرون اور سینسرز بارڈر کی سکیورٹی کیلئے کافی نہیں ہیں۔ اس کیلئے فولاد یا کنکریٹ کی مضبوط دیوار کی ضرورت ہے تاکہ غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کو محفوظ رکھنے کے اپنے وعدے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر الزام لگایا کہ وہ دیوار بنانے کے لیے درکار فنڈز کی منظوری دینے سے انکار کر رہے ہیں کیونکہ وہ اس معاملے کو اگلے سال کے صدارتی انتخابات کی مہم کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین