• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ محمد خان نوری کے انتقال پر اظہار تعزیت

برمنگھم(نمائندہ جنگ) مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اورسیز رجسٹرڈ وجماعت کی قائدین اور مجلس شوریٰ کے اراکین نے دارالعلوم جامعہ محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کے استاذالعلماء شیخ الحدیث علامہ مولانا حافظ محمد خان نوری ابدالویکے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت شیخ الحدیث علیہ رحمہ کی دینی و تدریسی ومسلکی خدمات کو اللہ پاک قبول فرماکر درجات بلند فرمائےاورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ۔دریں اثناءمرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اورسیز رجسٹرڈ کے قائدین نےجانشین حضور ضیاءالامت حضرت پیر محمد آمین الحسنات شاہاور حضرت ضیاءالامت علیہ رحمہ کے تمام صاحبزادگان صاحبان وجامعہ محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کے معزز اساتذہ کرام، علمائےکرام وجملہ تلامذہ اور برطانیہ میں مفسر قرآن علامہ پیرزادہ امداد حسین ،علامہ عبدالباری چشتی، علامہ پیر سید لخت حسنین شاہ ،علامہ مفتی محمد زبیر تبسم، علامہ ارشد جمیل ،خلیفہ مجاز علامہ شبیر حسین ربانی ،علامہ محمد دین سیالوی ،پیر سید فاروق حسین شاہ، علامہ مسعود عالم الازہری ،علامہ ساجد محمود فراشوی ودیگرنے لواحقین سے اظہار تعزیت ودعائے صبر جمیل کی ہے۔
تازہ ترین