• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے خورشید شاہ کو گلے لگا لیا، شیریں مزاری جملے کستی رہیں،قومی اسمبلی اجلاس کی جھلکیاں

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو بھی 41منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ پی ٹی آئی کے بھی اکثر وزراء ایوان میں نہیں آئے۔۔قومی ترانہ ختم ہونے پر بھکر سے رکن قومی اسمبلی ثنا ء اللہ خان مستی خیل نے پا کستان زندہ باد کا نعرہ لگو ایا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایوان میں آئے تو مسلم لیگ (ن) کے ممبران قومی اسمبلی نے ڈیسک بجا کر انکا خیر مقدم کیا ۔۔ خورشیدشاہ اپو زیشن لیڈر شہباز شریف سے ملنے ان کی نشست کی جانب بڑھے تو شہباز شریف کھڑے ہوگئے اور انہیں گلے لگا لیا۔۔ اپوزیشن ممبران نے اسپیکر ڈائس کےسامنے احتجاج کرکے ماضی کی یاد تازہ کردی۔ شیریں مزاری جملے کستی رہیں کہ جائو جائو واک آئوٹ کرو۔خورشید شاہ نے شیریں مزاری سے کہا کہ میں آپ کا بہت احترام کرتا ہوں پہلے آپ بھی ہمارے ساتھ اپو زیشن میں ہوتی تھیں ۔
تازہ ترین