• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی مراد علی شاہ کو خود ہٹادے، ورنہ فارورڈ بلاک بنائیں گے، فواد چوہدری

کراچی(اسٹاف رپورٹر، خبرایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس طرح پنجاب میں ن لیگ کا خاتمہ ہوا، سندھ سے پیپلزپارٹی کا بھی خاتمہ ہوگا،جوسمجھ رہے ہیں کہ سندھ میں پی پی کاراج رہے گا، وہ پنجاب سے سیکھ لیں،سندھ حکومت بتائے 76 ہزار کروڑ کہاں لگائے ہیں،پیپلز پارٹی مراد علی شاہ کو خود ہٹا دے ،ورنہ فارورڈ بلاک بنائیں گے،مراد علی شاہ اومنی گروپ کیلئے چراغ کے جن تھے، بلاول بچہ ہے،پا پا اور پھوپھی نے سندھ کو یرغمال بنارکھا ہے،پی پی ارکان رابطے میںہیں، سندھ میں پی پی حکومت گیس کا غبارہ، پن ہمارے پاس ہے، ناصر شاہ کی حمایت کرتے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ کی رہائشگاہ پرپی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ پاپا اورپھوپھی نے سندھ کویرغمال بنالیا ہے، مرادعلی شاہ اومنی گروپ کے لیے الہ دین کے جن ثابت ہوئے ، اومنی گروپ کے لیے جومانگا گیا مراد علی شاہ نے حاضرکردیا،میرے سندھ آنے پران کی حالت ایسی ہے کہ صبح سے اشک بہارہے ہیں،جوخود کمزورہیں وہ مجھے آنے سے کیا روکیں گے، مجھے سندھ آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، عمران خان کی ذات پر پاکستان کے لوگوں کا اعتماد ہے، ہمارے ایم پی ایز چھوڑیں پیپلزپارٹی سے اپنے ایم پی ایز سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، سندھ میں اومنی گروپ کی لیز ختم کرکے ہم نے سندھ کے عوام کے حقوق کا تحفظ کیا،سندھ میں ترقی صرف کاغذی ہے یہاں کاغذ بول رہے ہیں۔فواد چودھری نے جعلی اکانٹس کیس میں ملوث افراد کی گرفتاریاں نہ کرنے پر نیب سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آتا نیب نے ابھی تک آصف زرداری، فریال تالپور اور مرادعلی شاہ کوگرفتار کیوں نہیں کیا؟ نیب کی اس مقدمے میں رفتار کافی سست ہے، نیب کو چاہیے گرفتار کرکے تفتیش کو آگے بڑھائے، سپریم کورٹ نے نیب کو2 مہینے میں تفتیش مکمل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں،پی ٹی آئی مخالفین کا الائنس آف ریسٹوریشن کرپشن کا اتحاد بن رہا ہے، سارے ٹھگ اکٹھے ہوگئے ہیں،کرپشن کا حساب مانگتے ہیں تو جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے،ان کا اجلاس بھی کھانوں پر ہوتا ہے،سندھ حکومت سے 76ہزار کروڑکا حساب لیں گے ، سندھ حکومت گیس کا غبارہ ہے جس کی پن ہمارے پاس ہے۔قبل ازیں کراچی پہنچنے پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاپا اور پھوپھی نے سندھ یرغمال بنالیا، صوبے کے حکمران پھونک مارتے ہیں، پیسے دبئی چلے جاتے ہیں، ہم چاہتے ہیں پی پی خود تبدیلی لائے، ہم پیپلزپارٹی کو موقع دینا چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اپنے وزیراعلیٰ سے استعفیٰ لے، موقع دینا چاہتے ہیں وزیر اعلیٰ خود استعفیٰ دے دیں،مراد علی شاہ استعفیٰ نہیں دیتے تو عملی اقدام کریں گے،جب بھی کراچی آنے کا کہوں، گھبراہٹ پیدا ہو جاتی ہے، گھبرانے والوں کی اپنی ٹانگیں کمزور ہیں، مراد علی شاہ کے اپنے حلقے میں ٹیچرز نہیں، چیف جسٹس صاحب نے بلاول کو کہا وہ بچے ہیں، بچے تو پھر غیر سیاسی ہوتے ہیں، اومنی گروپ والے چراغ رگڑتے، مراد علی شاہ حاضر ہو جاتے۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ تعلیم اور صحت سمیت کئی شعبوں میں سندھ پیچھے ہے، پی ٹی آئی مراد علی شاہ کے استعفے کا مطالبہ کرتی ہے، پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں، میرے خیال میں بلاول کا سندھ کے حالات سے تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ معاملہ شروع ہوا ہم سے خود سندھ میں پیپلز پارٹی کے ارکین نے رابطہ کیا ہے اور کہا کہ آپ تبدیلی کے لیے آگے بڑھیں۔ ایک سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم ناصر حسین شاہ کے ساتھ ہیں وہ وزیر اعلیٰ کے اہم امیدوار ہیں میں ان کے خلاف کوئی بات نہیںکروں گا وہ ہمارے دوست ہیں ۔وزیراعظم پر نیب کیس سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان پر 27 لاکھ کا کیس ہے، نیب کو نہ صرف یہ کیس واپس لینا چاہیے بلکہ وزیراعظم سے معافی بھی مانگنی چاہیے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میں اکانومی کلاس میں سفر کرکے آیا ہوں لیکن سینٹررضا ربانی جو مزدور رہنما بنتے ہیں وہ بزنس کلاس میں سوار تھے، استحقاق نہ ہونے کے باوجود وہ منسٹر کالونی میں رہ رہے ہیں۔

تازہ ترین