• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی فلم سازوں کی حوصلہ افزائی اور آلات پر ٹیکس کم کرینگے، فواد چوہدری

کراچی (اسٹاف رپورٹر، نیوز ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت انٹر ٹینمنٹ کو بھرپور سپورٹ کرے گی ،مقامی فلم سازوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،فلم سازی کےلئے آلات پر ٹیکس کو بھی کم کریں گے، ہم ایسا قانون لارہے ہیں کہ جو ادارے ملازمین کو تنخواہ دینگے صرف انہیں اشتہارات ملیں گے۔منگل کو وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری سے ڈرامہ فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن کے وفد نے گورنرہائوس کراچی میں ملاقات کی،ملاقات میں فواد چوہدری نے کہا کہ معاشرے کا مثبت اورروشن چہرہ پوری دنیا میں پیش کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،حکومت تفریح صنعت کی بھرپور معاونت کرے گی ، فلم سازی کےلئے پاکستان میں خوبصورت اورپرکشش مقامات ہیں، غیر ملکی فلم سازوں کوان جگہوں پرشوٹنگ کےلئے راغب کررہے ہیں۔ دوسری جانب کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے میڈیا ورکرز کو ملازمتوں سے نکالنے کی وجہ سے 50کروڑ روپے جاری کیے ہیں، ہماری کلائنٹ ایڈورٹائزنگ ایجنسی ہے،اب ہم اشتہارات کی نئی پالیسی لے کر آرہے ہیں جسے اس بات سے جوڑ دیں گے کہ جو ادارے ملازمین تنخواہ ادا کریں گے اور لیبر قانون پورے کریں گے صرف انہیں اشتہارات ملیں گے۔علاوہ ازیں تیسرے ʼلب آزاد جرنلزم ایوارڈ2018 کی تقریب کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کاصحافیوں کے تحفظ کیلئے قومی اسمبلی میں بل پیش کرنے کا ارادہ ہے، نئی قانون سازی خیبر پختونخوا میں نافذ قانون کی طرح ہوگی، غیرقانونی اشتہار ات کی کرپشن بند کردی، اپنی وزارت میں اصلاحات لارہا ہوں، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وہ ملک میں صحافیوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے اقدامات اور صحافیوں کو انشورنس فراہم کرنے پر کام کررہے ہیں۔

تازہ ترین