• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں صحت عامہ کی صورتحال شدید خراب

کوئٹہ میں سینئرنیورو سرجن ابراہیم خلیل کےاغوا ہوجانے کے سبب بلوچستان میں صحت عامہ کی صورتحال شدید خراب ہوگئی ہے، اُن کی عدم بازیابی کےخلاف شہر کےتمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز بند اور ڈاکٹرز احتجاج پر ہیں۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سینئرنیورو سرجن ابراہیم خلیل کےاغوا کو ایک ماہ سےزائد عرصہ گزرگیاہے اور اُن کی عدم بازیابی کےخلاف ڈاکٹرزایکشن کمیٹی کی کال پر شہر کےتمام 7سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز بند ہیں اور ڈاکٹراحتجاج پر ہیں۔

ڈاکٹرز رہنماوں کاکہنا ہے کہ سینئرڈاکٹر کی ایک ماہ بعد بھی عدم بازیابی متعلقہ اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہےاور وہ اس کےخلاف انتہائی قدم اٹھانے پر غور کررہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کاصبر جواب دے چکا ہے، ہم پر ڈاکٹروں کابہت پریشر ہے کہ وہ انتہائی قدم اٹھائیںاور نا صرف سرکاری اسپتال بلکہ پرائیویٹ اورنجی اسپتال اور ایمرجینسی بھی بند کردی گئی ہیں۔ 35دن ہوگئے حکومت اور سکیورٹی اداروں کی بےحسی ہےکہ اب تک ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

دوسری جانب سرکاری اسپتالوں میں علاج کےلیے آنے والے غریب مریضوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کاسامنا ہے، او پی ڈیز بند ہونے سے شعبہ حادثات میں رش میں اضافہ ہوگیاہے۔

متعلقہ حکام کا کہناہے کہ مغوی نیورسرجن کی بازیابی کے سلسلے میں کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہوسکی، تاہم اس سلسلے میں کوششیں جاری ہیں۔

تازہ ترین