• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان، کشمیرمیں 2روز کے بعد پھر برفباری

گلگت بلتستان اورکشمیرکےمختلف علاقوں میں 2 روز کے وقفے کے بعد ایک بار پھر سے برف باری شروع ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ ،نگراوراسکردو میں 2روزکے بعد رات سےبرف باری ہورہی ہے، ضلع استورمیں بھی میں نیابرف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، شدیدسردی کی وجہ سے واٹر سپلائی کا نظام بری طرح متاثرہےاورمکینوں کوپانی کےحصول میں شدید مسائل کاسامنا ہے۔


محکمہ موسمیات کےمطابق کہیں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور کہیں موسم ابرآلود ہے،مری سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں،سندھ اور بلوچستان میں بھی موسم سرداورخشک ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسنے کو تیار ہیں، مری سمیت پنجاب کےکئی شہروں میں بھی بادلوں کاراج ہے۔


محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکی توقع ہے۔

مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کابھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین