• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کا نیب کو شعری انداز میں جواب

قومی احتساب بیورو (نیب) کے اعلامیے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شعری انداز میں جواب دیا۔

فواد چوہدری نے ردعمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیب ترجمان کے اعلامیے کو شیئر کیا۔

انہوں نے ساتھ ہی لکھا کہ’ ہر ایک بات پر کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے   تمہیں کہو کہ یہ انداز گفتگو کیا ہے‘۔

اس سے قبل نیب نے اپنے اعلامیے میں کہا تھاکہ’ کسی وزیر با تدبیر کی خواہش پر آصف زرداری، فریال تالپور یا مراد علی شاہ سمیت کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا کہ نیب کے معافی مانگنے،کیس بند کرنے یا کیس واپس لینے کے حوالے سے دیے گئے انٹرویوز کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین