• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزراء کے نظرانداز کرنے پر پی ٹی آئی اراکین نے شکایتوں کا انبار لگا دیا

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، وزرا کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی خفا نظر آئے اور شکایتوں کا انبار لگا دیا۔

ارکان کا کہنا تھا کہ حکومت بننے کے بعد پارٹی سطح پر رابطے ختم ہو کررہ گئے ہیں۔

چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا کہ ارکان وزرا سے ملاقات اور بریفنگ کے لیے وقت مانگتے ہیں، کوئی توجہ نہیں دیتا، وفاقی وزرا کی سنجیدگی یہ ہے کہ آج کے اجلاس میں بھی سب نے شرکت نہیں کی۔

جنوبی پنجاب اور فیصل آباد ڈویژن کے ارکان بھی وزراء سے شکوہ کرتے رہے، شاہ محمود قریشی کو وزراء کے ساتھ ارکان کے مسلسل رابطے کی یقین دہانی کرانا پڑی ۔

تازہ ترین