• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پرتگال کے سفارت خانے کی بندش کا نوٹس لیا جائے، محبوب احمد

لزبن (پ ر)تحریک کشمیر یورپ پرتگال اور پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے صدر محبوب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں پرتگال کا سفارت خانہ بند ہونے کی وجہ سے پرتگال میں آباد پاکستانی کمیونٹی مشکلات اور پریشانی کا شکار ہے۔پرتگال میں مقیم کمیونٹی مستقل ویزا ہونے کے باوجود اپنے عزیز واقارب کو پرتگال نہیں لا سکتی۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اس سلسلے میں فوی طور پر نوٹس لے کر اس بحران کو ختم کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پرتگال میں پاکستان کےقائم مقام سفیر فیاض احمد خان سے بھی ملاقات کی گئی تھی انہوں نے بھی پرتگالی حکام اور وزرات خارجہ کی توجہ دلائی تھی لیکن ابھی تک کوئی موثر اقدامات نہیں ہوئے جب کہ حالیہ دنوں میں پاکستان سفارت خانے کی جانب سے 50کے قریب فیملی ویزا کی درخواستیں پرتگال کی وزارت خاجہ میں جمع کرائی گئی ہیں لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ محبوب احمد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی توجہ دینے کا وعدہ کیا تھا، وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کے اس مطالبے پر اعلیٰ سطح پر پرتگال حکومت سے رابطہ کر کے پاکستان میں سفارخانہ کھولنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ اس دیرینہ مسئلے کوحل کیا جا سکے۔
تازہ ترین