• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اموات کا ریکارڈرکھنےاور کمپیوٹرائزڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنےکافیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کا صوبہ بھر میں ہونے والی اموات بشمول روڈسائیڈ ایکسیڈنٹ کا ریکارڈسول رجسٹریشن اوروائٹل سٹیٹس ٹکس کے ذریعے کمپیوٹرائزڈ ڈیتھ سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ریکارڈ کو کمپیو ٹر ائزڈ کرنے کا مقصد صو بہ بھر میں ہونے والی اموات کی سائنسی وطبی وجوہات معلو م کر کے ایسی صحت پا لیسی بنانا ہے جس سے شر ح اموات کو کم کیا جاسکے۔ اس حوالے سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں سول رجسٹریشن اینڈ وائٹل سٹیٹس ٹکس کے نظا م کی افتتاحی تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،محکمہ صحت کے ٹریننگ پر آئے ہوئے افسران ،دیگر سٹا ف اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ اس موقع پر پالیسی اینڈ اسٹرٹیجک ہیلتھ یونٹ کی پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر شگفتہ زرین نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ پی ایس پی یو الیکٹرونک ریکارڈ کے نظام کے تحت ہونے والے ڈیٹا کی مکمل نگرانی کی جائے گی تا کہ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ایسی پالیسی مرتب کی جا ئےجس کے تحت بچوں کی شرح پیدائش ،ما ؤں کی صحت پر زیادہ بچوں کی پیدائش کے اثرات کا جا ئزہ لے کرایسا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا جس سے بچوں کی شرح اموات کو کم کیا جا سکے۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز مسعود نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین