• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہناز گل نے صبر، برداشت اور نرم و مہربان مزاج کو اپنی زندگی کا اصول قرار دیدیا

بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل جنھوں نے اپنا ہندی فلمی کیریئر  2023 کی سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے شروع کیا، اب اپنی زندگی میں ایک کے بعد ایک کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔

حال ہی میں انھوں نے ایک پرتعیش مرسڈیز جی ایل ایس خریدی ہے اور اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پیارا سا اپ ڈیٹ دیا۔ 

چندی گڑھ پنجاب سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ شہناز اپنے خاندان، پرستاروں، دوستوں اور خدا سے اظہار تشکر کا کبھی کوئی موقع مس نہیں کرتیں۔


انھوں نے اپنی زندگی کے کلیدی اصولوں کے بارے میں بتاتے ہوئے انسٹا گرام پر فوٹوز شیئر کیے جس میں وہ شاندار سرخ لباس میں ملبوس نظر آئیں انکا کہنا تھا کہ وہ پروفیشنل فرنٹ پر خاموشی، صبر، برداشت اور نرم و مہربان مزاج انکی زندگی کا اصول ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید