• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ آندھی اور بارش کے باعث ختم کردیا گیا

لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ آندھی اور بارش کے باعث ختم کردیاگیا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 21ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم خراب موسم کے باعث میچ ختم کردیا گیا۔

ٹاس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ گزشتہ تین میچوں سےبولنگ یونٹ اچھا پرفارم کررہا ہے، اُمید ہے اس میچ میں بھی اچھی بولنگ ہوگی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، 170 سے 180 رنز دفاع کرنے کےلیے اچھا ہدف ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر بخار میں مبتلا ہونے کے باعث میچ ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ ترجمان ٹیم کا کہنا ہے کہ ایمرجنگ فاسٹ بولر محمد ذیشان پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے 87 رنز سے شکست دے کر ملتان سلطانز کو پلے آف سے باہر کردیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید