انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) نے ریجنل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق مڈل ایسٹ و سینٹرل ایشیا ریجن میں تنازعات کے باعث معاشی ترقی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، پہلی ششماہی میں سست معاشی سرگرمیوں کے باعث شرح نمو میں 0.6 فیصد کمی متوقع ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگلے مالی سال شرح نمو 3.6 فیصد ہوجائے گی، رواں مالی سال مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہے گاْ
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیل درآمد کرنے والے ملکوں میں معاشی سرگرمیاں بتدریج مضبوط ہونے کا امکان ہے، اکتوبرکی پیشگوئی کے مقابلے گروتھ سست روی کا شکار رہے گی، گروتھ کی سست روی کی بڑی وجہ بڑھتی عالمی تجارتی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال ہے۔